مرزا محمد یوسفؔ کا تعارف
تخلص : 'یوسف'
اصلی نام : مرزا محمد یوسف
آپ علومِ عقلیہ و نقلیہ کے ماہر اور تقویٰ و طہارت کے بلند مرتبہ پر فائز تھے، مرزا مظہر جانِ جاناں اور خان آرزوؔ کے یاروں میں سے تھے، 1172 ہجری میں وفات پائی، ’’الفرع النابت من اصل الثابت‘‘ کے نام سے ایک کتاب بھی تصنیف فرمائی جو توحید کے موضوع پر ہے۔