Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

مفاضل الحق مہریؔ

1925 - 1991 | رام پور, بھارت

ایک علمی و دینی خانوادے سے تعلق رکھنے والے اردو و فارسی کے خوش فکر شاعر تھے۔

ایک علمی و دینی خانوادے سے تعلق رکھنے والے اردو و فارسی کے خوش فکر شاعر تھے۔

مفاضل الحق مہریؔ کا تعارف

تخلص : 'مہری'

اصلی نام : مفاضل الحق

پیدائش :رام پور, اتر پردیش

وفات : 23 May 1991

رشتہ داروں : غلام معین الدین گیلانی (مرشد)

مولانا مفاضل الحق بن حافظ افضال الحق بن علامہ فضلِ حق رامپور کے محلہ کوچہ لال میاں میں 1925ء مطابق 1345ھ میں پیدا ہوئے، کسبِ معاش کے سلسلے میں کچھ عرصہ کلکتہ میں قیام رہا، شاعری میں وہ رضی ناطقی کلکتوی کے شاگرد تھے، آپ ایک علمی و دینی خانوادے سے تعلق رکھتے تھے، پیر مہر علی گولڑوی کے صاحبزادے غلام محی الدین گولڑوی سے بیعت تھے اور اسی نسبت سے انہوں نے مہری تخلص اختیار کیا، مولانا مفاضل الحق کا انتقال 23 مئی 1991ء کو ہوا، ان کا مجموعۂ کلام "افکارِ مہری" کے نام سے 1994ء میں شائع ہوا، وہ اردو کے ساتھ ساتھ فارسی میں بھی شعر کہتے تھے۔

موضوعات

Recitation

بولیے