رہبر مصباحی کا تعارف
رہبر مصباحی کی پیدائش 10 مارچ 1987ء کو حسن پور، بسبٹہ، سیتامڑھی میں ہوئ۔
ابتدائی تعلیم کے بعد جامعہ اشرفیہ مبارک پور سے فضیلت کی سند حاصل کی، مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد سے گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کی اور اب بھوپیندر نارائن منڈل یونیورسٹی مدھے پورہ سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔
رہبر مصباحی بہار کے نواجوان عالم دین، شاعر متین، روزنامہ انقلاب (پٹنہ) کے سب ایڈیٹر، صحافی اور بیشتر کتب و رسائل کے مصنف ہیں۔
آپ کی چند کتب کے نام یہاں درج کئے جاتے ہیں۔
اسلام اورمغربی تہذیب، جہیز اورعصر جدید، اسلام، جہیز اورسماج (ہندی)، تذکرہ حضرت رابعہ بصری (اردو، ہندی)، تذکرہ شیر بیشہ اہل سنت، اسلام کا نظام طلاق، عرضداشت، معارف حدیث تحقیق و تحشیہ، زندگی کے رنگ
(غیر مطبوعہ)، سب رنگ
(غیرمطبوعہ) وغیرہ۔