Sufinama
noImage

صابر کلیری

1195 - 1291 | سہارنپور, بھارت

صابر کلیری کا تعارف

تخلص : 'صابرؔ'

اصلی نام : علاءالدین علی احمد

پیدائش : 21 Feb 1195 | ہرات

وفات : 14 Mar 1291 | اتر پردیش, بھارت

علاءالدین علی احمد صابر کلیری بر صغیر پاک و ہند کے ان اولیا میں سے ہیں جن سے سلسلہ چشتیہ کی شاخ سلسلہ صابریہ میں منسوب ہے۔ یہ حضرت بابا فرید گنج شکر کے بھانجے اور محبوب ترین خلفا میں سے ہیں اور ان کے جاں نشیں بھی ہیں اور احباب میں سب سے پہلے مرید ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔

ابتدائی تعلیم ہرات میں حاصل کی۔ والدہ سے قرآن اور عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے مامو بابا فرید الدین گنج شکر کے یہاں اجودھن (پاکپتن شریف) تشریف لائے اور باطنی علوم کی متوجہ ہوگئےاور اپنے ماموں بابا فرید گنج شکر اپنے بھانجے کی علاءالدین صابر کی ظاہری اور باطنی تعلیم و تربیت پر دھیان دینے لگے انہوں نے بہت شوق سے علوم صوری و معنوی کو حاصل کیا۔ فقط اگیارہ سال کی عمر میں انہوں نے باباگنج شکر کے ہاتھوں پر اپنی والدہ کی حاضری میں بیعت فرمائی اور یہ بابافرید گنج شکر کی خدمت میں رہ کر روحانی فیوض و برکات حاصل کرتے رہے۔ بابا فرید نے ان کو لنگر تقسیم کرنے کی ذمہ داری سونپی جس کو انہوں نے بخوبی نبھایا۔

صابر کلیری نو برس تک لگاتار عالم استغراق میں مستغرق رہے۔آپ کے اسی حالت میں بابا گنج شکر نے ان کو خرقہ خلافت عطا کیا اور اپنی کلاہ مبارک آپ کے سر پر رکھی

بابا گنج شکر نے آپ کو کلیر شریف کا شاہ ولایت مقرر فرمایا  اور آپ کو کلیر جانے کا حکم کیا۔ 1255 میں آپ کلیر تشریف لے گئے۔ وہاں پر لوگوں نے ان کا بہت ہی پرزور طور پر استقبال کیا اور لوگ ان کے حلقۂ ارادت میں شامل ہونے لگے اور ان سے بیعت ہو کر دینی اور دنیاوی کامیابی حاصل کرنے لگے۔

ان کے سب سے معتمد اور معتبر شاگرد اور مرید خواجہ شمس الدین ترک تھے ۔ یہ ان سے اکثر سوالات کیا کرتے تھے اور بہت صابر صاحب کے جوابات ان کو متحیر کر دیا کرتے تھے۔ اسی طرح جب ان کا وصال 1291 عیسوی کو ہوا تو ان کی نماز جنازہ پڑھانے والے والے نے خواجہ شمس الدین کو کافی حیرت میں دال دیا تھا اور عرصہ پہلے فنا اور بقا کو لے کر کیے سوال کا جواب ان کو مل گیا۔

ان کا مزار کلیر شریف ضلع سہارنپور میں نہر گنگ کے کنارے واقع ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے