سرتاج وارثی کا تعارف
تخلص : 'سرتاج'
اصلی نام : سرتاج وارث
پیدائش : 01 Oct 1952 | اٹاوہ, اتر پردیش
رشتہ داروں : بیدار شاہ وارثی (والد), فراز وارثی (بھائی), بیدم شاہ وارثی (دادا), بیدم شاہ وارثی (دادا), بیدار شاہ وارثی (والد)
سرتاج وارثی کا اصل نام سرتاج وارث ہے، آپ ڈاکٹر وارث حسن بیدار وارثی کے صاحبزادے اور بیدم شاہ وارثی کے پوتے ہیں، 5 اکتوبر 1952ء کو اٹاوہ کے محلہ کوچہ شیل، نیا شہر میں پیدا ہوئے، انگریزی، معاشیات اور سیاسیات میں ایم اے کیا اور پھر بی ایڈ کی ڈگری حاصل کی اس کے فوراً بعد اسلامیہ انٹر کالج، اٹاوہ میں لکچرار ہوئے، انہیں شعر و سخن کا ذوق وراثت میں ملا تھا، پہلے اپنی والدہ سے اور پھر فرید عشرتی سے اصلاح لی، زندگی آخفرفی ایام تک مشاعروں میں شرکت کرتے رہے، آپ کے دو بیٹے واصف سرتاج اور یاسر سرتاج یادگار ہوئے، 2020ء میں انتقال ہوا۔