شاہ عبدالاحد وحدتؔ کا تعارف
آپ شیخ احمد سرہندی کے خلیفہ تھے، بلند ہمت اور عالی نہاد درویش تھے، شیخ سعداللہ گلشنؔ سے بھی اکتساب فیض کیا، دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میں اقامت پذیر تھے، مغل بادشاہ فرخ سیر کے عہد میں 1026 ہجری میں وفات پائی، ایک دیوان یادگار چھوڑا ہے، وحدت تخلص کیا کرتے تھے۔