Font by Mehr Nastaliq Web
Shah Ghulam Ali Dehlvi's Photo'

شاہ غلام علی دہلوی

1743 - 1824 | دہلی, بھارت

شاہ غلام علی دہلوی

صوفی اقوال 8

پیری کے لائق وہ شخص ہے جو ضروری مسائل کا علم رکھتا مقاماتِ عشرہ مثل توکل و قناعت و زہد و صبر وغیرہ اسے حاصل ہوں، اربابِ دنیا سے اجتناب رکھتا ہو، مشائخِ کرام کے صحبت سے فیض یافتہ ہو، صاحبِ کشف یا صاحبِ ادراک ہو، خطرۂ ماسویٰ سے اس کا دل پاک ہو، ظاہر شریعت سے آراستہ اور باطن طریقت سے پیراستہ ہو۔

  • شیئر کیجیے

جس وقت ہم مجاہدہ میں مشغول تھے، پچیس برس تک اپنے کو ایک حجرے میں بند کر رکھا تھا کہ نہ جاڑوں میں باہر آتا تھا اور نہ گرمیوں میں نیز فرمایا کہ سترہ سال کی عمر تھی کہ دہلی آیا تھا اور اب مجھ کو دہلی میں ساٹھ سال گذر چکے ہیں مگر ایک روز بھی بلا ذکر و فکر اور مراقبہ کے نہیں گذرا، ہر وقت خوفِ خاتمہ دامن گیر ہے اور اطمینان تو اس وقت ہوگا جب کہ بہشت میں داخل ہو جاؤں گا اور اپنے کانوں سے ندائے ربُ العالمین سن لوں گا کہ اے بندے! میں تجھ سے راضی ہوں۔

  • شیئر کیجیے

طالب کو چاہیے کہ ہر وقت کی عبادت سے علٰحدہ علٰحدہ کیفیات کا امتیاز کرے اور خیال رکھے کہ نماز سے کیا کیفیت حاصل ہوتی ہے اور تلاوت سے کس قسم کا ظہور ہوتا ہے اور درسِ حدیث اور شغلِ تہلیل سے کیا ذوق پیدا ہوتا ہے، اسی طرح یہ خیال رکھے کہ لقمۂ شک سے کیسی ظلمت ہوتی ہے اور گناہوں سے کس قسم کی کدورت پیدا ہوتی ہے۔

  • شیئر کیجیے

طریقہ مجددیہ میں چار دریا فیض کے ہیں، نقشبندی قادری چشتی اور سہروردی لیکن اول غالب ہے۔

  • شیئر کیجیے

لائقِ پیری وہ شخص ہے کہ ضروری مسائل کا علم رکھتا ہو، مقاماتِ عشرہ صوفیہ مثل توکل و قناعت، زہد و صبر حاصل ہوں، اربابِ دنیا کی صحبت سے اجتناب رکھتا ہو، مشائخِ کرام کی صحبت سے فیض یافتہ ہو۔

  • شیئر کیجیے

متعلقہ صوفی شعرا

"دہلی" کے مزید مصنفین

 

Recitation

بولیے