Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Shah Noor-ur-Rahman's Photo'

شاہ نورالرحمن

1869 - 1919 | پٹنہ, بھارت

عظیم آباد کی مشہور ہستی

عظیم آباد کی مشہور ہستی

شاہ نورالرحمن کا تعارف

تخلص : 'نور'

اصلی نام : نورالرحمن

پیدائش :پٹنہ, بہار

وفات : 01 Apr 1919 | بہار, بھارت

رشتہ داروں : شاہ اکبر داناپوری (مرشد), مبارک حسین مبارک (بھائی), مبارک اکبرآبادی (بھائی)

آپ کا نام سید شاہ نور الرحمٰن، عرفیت شاہ لال اور تخلص نور ہے۔ آپ شاہ تبارک حسین کاکوی کے چھوٹے صاحبزادے ہیں۔ پیدائش 1286ھ میں موضع ڈیانواں میں ہوئی اور وہیں نشو ونما پائی۔ کم سنی ہی سے نماز روزہ کے پابند تھے۔ نیک مزاج، نرم دل اور کم سخن تھے۔ آپ کو شاعری اور مصوری سے بڑا ذوق تھا۔ شروع شروع میں وحید الہ آبادی سے اصلاح لی پھر کچھ عرصہ حضرت شاہ اکبر داناپوری کی صحبت میں بھی بیٹھے اور کمال حاصل کیا۔ آپ کا مستقل قیام کشمیری کوٹھی، پٹنہ میں رہا۔ کبھی کبھی ڈیانواں میں بھی مقیم رہتے۔ آپ کو اپنے آبائی وطن کاکو ضلع جہان آباد سے خاصی الفت تھی۔ مخدومہ بی بی کمال کا عرس بھی کیا کرتے اورآستانہ کی مرمت میں ہاتھ بھی بٹاٹے۔ کہیں بیعت نہیں ہوئے مگر صوفیائے کرام سے گہری عقیدت رکھتے۔ طبیعت فقر کی جانب ہمیشہ مائل رہی۔ آنرری مجیسٹریٹ کا عہدہ بھی قبول کیا اور صادق پور کے پنچ عدالت میں اس خدمت کو انجام دیتے رہے۔ آپ اچھے شعر کہاکرتے تھے مگر اس فن کو مستقل مزاجی سے نہیں کیا۔ جب دل مایوس ہوتا تو کچھ لکھ لیا کرتے۔ کئی مشاعرے آپ نے اپنی دولت کدہ پر سجائے ہیں جہاں بیشتر شعرائے کرام کی آمد ہوتی رہتی۔ شاہ نورالرحمٰن عرف شاہ لال صاحب عظیم آباد کے نامور رؤسا میں سے ایک تھے۔ مال و دولت کے ساتھ ساتھ سخی و جواد بھی تھے۔ بہترین قاری تھے۔ شہر مدینہ جاکر فن قرات سیکھا تھا۔ آواز نہایت دلکش اور تلفظ بہت اچھا تھا۔ خوبصورت اور شریف گھرانے کے ایک روشن چراغ تھے۔ شعر وسخن کے علاوہ تصویروں کا بڑا شوق تھا۔ حضرت شاہ اکبر داناپوری سے برابر خط و کتابت قائم رہا اور حضرت اکبر کی جانب سے نصیحتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ حضرت اکبر کے دیوان دوم جذبات اکبر میں بھی شاہ نورالرحمٰن عرف شاہ لال کا قطعہ تاریخ طبع موجود ہے۔ شاہ نورالرحمٰن عرف شاہ لال نے 1335ھ موافق 14 اپریل 1917ء کو کشمیری کوٹھی میں انتقال کیا اور درگاہ حضرت شہاب الدین پیر جگجوت کے احاطہ میں مدفون ہوئے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے