شیخ محمد اعظم کا تعارف
اصلی نام : محمد اعظم
رشتہ داروں : بیدل عظیم آبادی (مرشد)
آپ کا نام بعض تذکرہ نگاروں نے ’’شیخ محمد اعظم قادری‘‘ اور بعض نے ’’شیخ صدالدین‘‘ بتایا گیا ہے لیکن ’’اسرارالمحبت‘‘ کے مصنف نے ان کا نام ’’محمد اعظم‘‘ لکھا ہے، 1057ء میں پیدا ہوئے، سلسلۂ قادریہ سے تعلق رکھتے تھے، مرزا عبدالقادر بیدلؔ سے زیادہ میل جول کے باعث شعر گوئی کی طرف متوجہ ہوئے، زیادہ تر رباعیاں کہی ہیں۔