شیخ سعداللہ گلشنؔ کا تعارف
تخلص : 'گلشن'
اصلی نام : سعداللہ
پیدائش :برہان پور, مدھیہ پردیش
رشتہ داروں : شاہ محمد وفاؔ (مرشد), بیدل عظیم آبادی (مرشد), شاہ عبدالاحد وحدتؔ (مرشد)
آپ کی پیدائش 1076ء میں برہان پور میں ہوئی، پہلے فقیر کی شاگردی اختیار کی پھر مرزا عبدالقادر بیدلؔ سے اصلاح سخن لیا، احمدآباد کے رہنے والے تھے، آپ کا نسب حضرت زبیر بن عوام سے جا ملتا ہے، اسلام خان بدخشی آپ کے اجداد بتائے جاتے ہیں، تخلص آپ کے نام سے ہی اخذ کیا ہے، آپ نے غزلیں، قصیدے، رباعیاں اور مثنویاں کہی ہیں، شاہ عبدالاحد سرہندی آپ کے مرشد اور شاہ گل آپ کے مرید تھے، وفات 1141ھ میں دہلی میں ہوئی۔