Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Wafa Hejazi's Photo'

وفا حجازی

- 1984 | ملتان, پاکستان

وفا حجازی کا تعارف

تخلص : 'وفا'

اصلی نام : عطاالرحمٰن

پیدائش :امرتسر, پنجاب

وفات : 01 Oct 1984 | پنجاب, پاکستان

وفا حجازی کا اصل نام عطاؤ الرحمٰن تھا، آپ کی والدہ ماجدہ کا تعلق حجاز سے تھا، آپ کے والد کا نام فضل الرحمٰن ہے، آپ امرتسر میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی، تقسیم برصغیر کے بعد آپ کا خاندان پاکستان منتقل ہو گیا، شروع میں آپ کے خاندان نے جہلم میں سکونت اختیار کی، شادی کے بعد آپ کبیروالا منتقل ہوگئے، کبیروالا کی ادبی فضا انہیں ایسی راس آئی کہ پھر وہ یہیں کے ہو رہے، آپ حکمت کے شعبہ سے وابستہ تھے، شاعری کا شوق شروع ہی سے تھا اس لئے وفا تخلص رکھا، حجاز سے تعلق ہونے کی وجہ سے حجازی مشہور ہوئے تو پھر یہ نام کا حصہ ہی بن گیا۔
وفا حجازی کی ساری زندگی حرف و معنی کی آبیاری میں صرف ہوئی، سادہ لفظوں میں اپنی بات کو شعر میں بیان کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا، وفا حجازی کیونکہ ایک درویش منش انسان تھے اس لئے کبھی ذاتی نمود نمائش کی طرف توجہ نہیں دیتے تھے، ان کی شاعری کا مجموعہ بھی ان کی وفات کے بعد شائع ہوا، وفا حجازی آخری عمر میں کافی علیل رہے اور اسی حالت میں 31 اکتوبر 1984ء کو نشتر ہسپتال ملتان میں انتقال کر گئے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے