عارج روپڑی کا تعارف
تخلص : 'عارج'
اصلی نام : امر سنگھ
امر سنگھ عارج روپڑی اردو کے شاعر تھے اور نعتیہ شاعری سے بھی انہیں خاص شغف تھا، اگرچہ ان کی نعتیہ شاعری کا زیادہ سرمایہ دستیاب نہیں، تاہم ان کی ایک نعت مختلف رسائل و جرائد میں شائع ہوئی اور ’’سیرتِ پاک‘‘ ادارۂ مطبوعاتِ پاکستان، کراچی میں بھی شامل کی گئی، اس نعت سے ان کی محبت و عقیدتِ رسول اور جذبۂ عشقِ رسول کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔