Font by Mehr Nastaliq Web
Aazam Chishti's Photo'

اعظم چشتی

1921 - 1993 | لاہور, پاکستان

برصغیر کے ممتاز نعت خواں، شاعر اور ریڈیو پاکستان کے اولین معروف نعت خوانوں میں شمار ہوتے ہیں۔

برصغیر کے ممتاز نعت خواں، شاعر اور ریڈیو پاکستان کے اولین معروف نعت خوانوں میں شمار ہوتے ہیں۔

اعظم چشتی کا تعارف

تخلص : 'اعظم'

اصلی نام : محمد اعظم

پیدائش :گجرات

وفات : پنجاب, پاکستان

اعظم چشتی (1917ء–1993ء) برصغیر کے ممتاز نعت خواں، شاعر اور روحانی ادب کے خدمت گزار تھے، آپ کا شمار ریڈیو پاکستان کے اولین معروف نعت خواں حضرات میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی پرسوز آواز، والہانہ انداز اور عشقِ رسول سے سرشار نعت خوانی کے ذریعے غیر معمولی شہرت حاصل کی، 1966ء کے آل پاکستان نعتیہ مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ان کے فنی سفر کا ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا، اعظم چشتی اردو، پنجابی اور فارسی کے صاحبِ ذوق شاعر بھی تھے، ان کی شاعری میں عشقِ مصطفیٰ، صوفیانہ رنگ اور کلاسیکی روایت کی جھلک نمایاں نظر آتی ہے، نعت خوانی کے ساتھ ساتھ انہوں نے فلمی قوالیوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جن کی بدولت انہیں عوامی سطح پر بھی وسیع مقبولیت حاصل ہوئی، آپ 1917ء میں فیصل آباد کے نواحی علاقے چک نمبر 102 برج آرائیاں میں پیدا ہوئے اور پوری زندگی نعت، شاعری اور روحانی ادب کی خدمت میں گزاری اور 31 جولائی 1993ء کو لاہور میں آپ کا انتقال ہوا، اپنی منفرد آواز، نعتیہ خدمات اور روحانی ورثے کے باعث آپ کا نام برصغیر کی نعتیہ روایت میں ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

موضوعات

Recitation

بولیے