Font by Mehr Nastaliq Web
Abdul Lateef Shauq's Photo'

عبدالطیف شوق

1938 | نیپال گنج, نیپال

نیپال کے معروف نعت گو اور غزل شاعر تھے، جن کے کلام میں عشقِ رسولؐ، سادگیِ بیان اور خلوصِ عقیدت نمایاں طور پر جلوہ گر ہے۔

نیپال کے معروف نعت گو اور غزل شاعر تھے، جن کے کلام میں عشقِ رسولؐ، سادگیِ بیان اور خلوصِ عقیدت نمایاں طور پر جلوہ گر ہے۔

عبدالطیف شوق کا تعارف

تخلص : 'شوق'

اصلی نام : عبدالطیف

پیدائش :نیپال گنج, دوسرا

عبداللطیف شوق جو ادبی دنیا میں شوقؔ نیپالی کے نام سے معروف تھے، 1938ء میں نیپال کے شہر نیپال گنج میں پیدا ہوئے، نامساعد حالات کے باعث وہ صرف ثانوی درجے تک ہی رسمی تعلیم حاصل کر سکے، تاہم ذوقِ ادب اور شغفِ شاعری نے انہیں علمی و ادبی میدان میں ایک نمایاں مقام عطا کیا، انہوں نے ضلع بہرائچ کے معروف اور مستند استاد واصف القادری نانپاروی کی شاگردی اختیار کی، شوق نیپالی بنیادی طور پر غزل کے شاعر تھے لیکن نعت گوئی میں بھی انہیں خاص ملکہ حاصل تھا، ان کے کلام میں عشقِ رسول ﷺ، عقیدت و وارفتگی اور سوز و گداز کی کیفیت نمایاں طور پر جلوہ گر ہوتی ہے، زبان کی سادگی، جذبات کی صداقت اور اسلوب کی شائستگی ان کی شاعری کا امتیاز ہے، ان کا نعتیہ مجموعہ متاعِ شوق کے نام سے شائع ہوا جسے اہلِ ذوق میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ 

موضوعات

Recitation

بولیے