ابو ذر بوزجانی کا تعارف
ابوذر بوزجانی چوتھی صدی کے ایرانی شاعر اور ابتدائی صوفی شعرا میں شمار ہوتے ہیں، وہ بوزجان (موجودہ تربت جام) میں پیدا ہوئے اور اپنی زندگی میں شہرت حاصل کی۔
ان کے اشعار کو فارسی عرفانی شاعری کے اولین نمونوں میں شمار کیا جاتا ہے، شیخ احمد جامی اور عبدالرحمٰن جامی نے ان کے کلام و کرامات کا ذکر کیا، جب کہ غزنوی بادشاہ سبکتگین نے بھی ان سے ملاقات کی، محمد رضا شفیعی کدکنی نے انہیں محمد بن کرّام سجستانی کے مکتب فکر کے اکابرین میں شمار کیا ہے۔