Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

عدنان عکس

عہدِ حاضر کے ممتاز نعت گو اور نعت خواں ہیں، جن کی شاعری عشقِ رسول، سادگی اور فنی پختگی کا حسین امتزاج پیش کرتی ہے۔

عہدِ حاضر کے ممتاز نعت گو اور نعت خواں ہیں، جن کی شاعری عشقِ رسول، سادگی اور فنی پختگی کا حسین امتزاج پیش کرتی ہے۔

عدنان عکس کا تعارف

تخلص : 'عکس'

اصلی نام : محمد فرقان

محمد فرقان جن کا ادبی نام عدنان عکس ہے، عہدِ حاضر کے ان باصلاحیت ادبا و شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے نعت گوئی اور نعت خوانی دونوں میدانوں میں اپنی نمایاں شناخت قائم کی ہے، ان کی شخصیت میں فنِ شعر کے ساتھ ساتھ فنِ قرأت کا بھی حسین امتزاج پایا جاتا ہے، جس کے باعث وہ محافلِ نعت میں بھی خاصے مقبول ہیں، عدنان عکس کی تخلیقات میں نعتیہ مجموعہ "عکسِ مدحت" خصوصی اہمیت کا حامل ہے، جس میں ان کے عشقِ رسول، عقیدت اور روحانی وابستگی کا بھرپور اظہار ملتا ہے، ان کی نعتوں میں سادگی، روانی اور خلوص کا دلنشیں امتزاج پایا جاتا ہے جو قاری اور سامع دونوں کو متاثر کرتا ہے، اس کے علاوہ ان کے تضمین میں "حدائقِ بخشش" بھی ہے، شاعری کا شوق انہیں بچپن ہی سے رہا اور اسی ذوق نے وقت کے ساتھ ایک باقاعدہ ادبی شعور کی شکل اختیار کر لی، ان کی ادبی وابستگی بزمِ فیضانِ رضا، پاکستان اور انجمنِ بہارِ ادب، پاکستان جیسی ادبی تنظیموں سے ہے، فنِ شاعری میں ان کی تربیت ایک معروف استاد شاعر نصیر کوٹی کی شاگردی میں ہوئی، جس کے باعث ان کے کلام میں فنی پختگی، اسلوبی نکھار اور روایتی شعری اقدار کی پاسداری نمایاں ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے