اختر بھنگالوی کا تعارف
تخلص : 'اختر'
اصلی نام : شیو چرن داس
شو چرن داس پیشے کے اعتبار سے تجارت سے وابستہ تھے اور اختر تخلص اختیار کرتے تھے، تجارت کے ساتھ ساتھ انہیں شعر و ادب سے بھی گہرا شغف تھا، وہ ایک تاریخی ناول کے مصنف تھے، ان کا شعری مجموعہ "تفسیرِ حیات" اہلِ ذوق میں معروف ہے، اگرچہ انہوں نے مختلف اصنافِ سخن میں طبع آزمائی کی، تاہم نعت گوئی سے انہیں خصوصی دلچسپی تھی۔