Font by Mehr Nastaliq Web
Akhtar Saeedi's Photo'

اختر سعیدی

کراچی, پاکستان

ایک سنجیدہ اور صاحبِ طرز شاعر ہیں، جن کی نعتیہ شاعری میں خلوص، روحانی وابستگی اور عشقِ رسول کا گہرا رنگ نمایاں ہے۔

ایک سنجیدہ اور صاحبِ طرز شاعر ہیں، جن کی نعتیہ شاعری میں خلوص، روحانی وابستگی اور عشقِ رسول کا گہرا رنگ نمایاں ہے۔

اختر سعیدی کا تعارف

تخلص : 'اختر'

اصلی نام : اختر سعیدی

اختر سعیدی ایک وسیع اور گہرے علمی و ادبی پس منظر کے حامل شاعر ہیں، ان کا خانوادہ برصغیر کی ادبی روایت میں ایک ممتاز حیثیت رکھتا ہے، جہاں ان کے دادا، والد اور بڑے بھائی سبھی شعر و ادب کے میدان میں اپنی تخلیقی خدمات کے باعث معروف رہے ہیں، اس خاندانی ادبی وراثت نے اختر سعیدی کی شخصیت اور شعری ذوق کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا، جس کا اثر ان کے کلام میں واضح طور پر محسوس کیا جاسکتا ہے، اختر سعیدی کے متعدد شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں، جنہوں نے انہیں ادبی حلقوں میں ایک معتبر مقام عطا کیا ہے، مزاج کی سادگی، قناعت پسندی اور درویشانہ طبیعت ان کی شخصیت کا خاصہ ہے، یہی اوصاف ان کے شعری رویے میں بھی جھلکتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ خواص و عوام دونوں میں یکساں طور پر عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں، صحافت کے میدان میں بھی اختر سعیدی نے قابلِ ذکر خدمات انجام دی ہیں، ان کے نعتیہ اشعار میں دل کی طہارت، زبان کی پاکیزگی اور حضرت رسول اللہ سے سچی عقیدت و محبت پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہوتی ہے، ان کا نعتیہ کلام محض رسمی مدح و ثنا نہیں بلکہ ایک گہرے داخلی جذبے اور روحانی وابستگی کا اظہار ہے۔

Recitation

بولیے