Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
noImage

عقل وارثی

حاجی وارث علی شاہ کے مرید اور لکھنؤ کے شاعرِ مشاق

حاجی وارث علی شاہ کے مرید اور لکھنؤ کے شاعرِ مشاق

عقل وارثی کا تعارف

تخلص : 'عقل'

عقل وارثی لکھنؤی سلسلہ وارثیہ کے معروف شاعر گزرے ہیں۔ عقل وارثی کی پیدائش سادات خاندان میں اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں ہوئی تھی۔ یہ شیعہ مذہب سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہی ہوئی تھی۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم اپنے پیرومرشد سے ہی حاصل کی۔ وہ ابتدا سے ہی صوفی رنگ میں رنگ گئے۔ عقل وارثی کی شاعری ان کے پیرومرشد حاجی وارث علی شاہ کی دَین تھی۔ عقل وارثی فارسی زبان کے ماہر تھے۔ بڑے عالم فاضل تھے ۔ لکھنوی زبان بولتے تھے۔ ان کی شاعری فارسی زبان میں ہے۔ انہوں نے قصیدے زیادہ لکھے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیرومرشد کی تعریف میں جو قصیدہ لکھا ہے اس کا نام "قصیدہ اتحاد" ہے۔ عقل وارثی فارسی کے ساتھ ساتھ عربی زبان کے بھی ماہر تھے۔ انہوں نے اپنی شاعری میں قرآنی آیتوں کا کثرت سے استعمال کیا ہے۔ ان کی فارسی زبان آسان اور اثر پذیر کہی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے قصیدوں میں تمثیل کا استعمال کرکے انہیں کافی دلچسپ بنادیا ہے۔ انہوں نے اپنے قصیدوں میں تخلص کا استعمال نہیں کیا ہے۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ نام و نمود اور شہرت کے خواہش مند نہ تھے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے