بہلول دانا کا تعارف
بہلول دانا کو دیوانہ اور مجذوب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ بغداد کی گلیوں اور کوچوں میں بے فکری کے عالم میں بے خبر گھوما کرتے تھے۔ آپ ایک درویش صفت فلسفی تھے۔ امام موسیٰ کاظم کے احباب میں سے تھے۔ کچھ لوگ انہیں ان کا معتقد خاص بھی کہتے ہیں۔ بہلول حکومت بنوامیہ کے امیر ہارون رشید کے رشتہ دار تھے۔ حق بیان کرتے تھے اور سچوں کا ہمیشہ ساتھ دیتے تھے۔