باصر کشمیری کا تعارف
بابو شیام سندر "باصر" کا تعلق کشمیر سے تھا، وہ غیر مسلم نعت گو شعرا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں، ان کا نعتیہ کلام اپنی سادگی، خلوصِ عقیدت اور ادبی وقعت کے باعث اہلِ تحقیق کی توجہ کا مرکز رہا ہے، فانی مرادآبادی، خادم سوہدروی اور خالد بزمی نے اپنی تصانیف اور مضامین میں ان کے نعتیہ کلام کا ذکر کیا ہے، ان کی نعتیں "نورِ سخن" اور "ماہنامہ نعت" (لاہور) میں بھی شائع ہوچکی ہیں۔