باوا کرشن گوپال کا تعارف
تخلص : 'مغموم'
اصلی نام : باوا کرشن گوپال
پیدائش : 18 Dec 1916 | اٹک, پنجاب
رشتہ داروں : منور لکھنوی (مرشد)
کرشن گوپال کا خاندانی نام باوا اور تخلص مغموم تھا، 18 دسمبر 1916ء کو موضع دومبل، اٹک میں پیدا ہوئے، ان کے والد پنڈت نوریندر چند ایک معزز اور تعلیم یافتہ برہمن خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور انگریزی، فارسی اور اردو کے عالم تھے، مغموم نے 1936ء میں ایف۔ایس۔سی اور 1938ء میں دیال سنگھ کالج، لاہور سے بی۔اے کا امتحان پاس کیا، شعر و سخن میں تلوک چند محروم اور منور لکھنوی سے شرفِ تلمذ حاصل کیا اور انہی کی صحبت و تربیت نے ان کے شعری ذوق کو جلا بخشی، مغموم کی ادبی کاوشیں مختلف اصنافِ سخن اور موضوعات پر محیط رہیں، ان کی تصانیف میں بیداری وطن (1972)، نقوشِ حسن (1979)، رباعیاتِ مغموم (1980)، بزمِ ماتم (1980)، آرزوؤں کے خواب (1981)، آرزوؤں کے جزیرے (1982) اور درگا سہائے سرور جہاں آبادی: حیات و شاعری (1982) شامل ہیں، جبکہ نقوشِ جمال 1987ء میں منظرِ عام پر آئی، نعتیں بھی کہی ہیں۔