بیگم سردار بوڑ سنگھ کا تعارف
تخلص : 'بی ڈی'
بی۔ ڈی۔ سکھ خواتین شاعرات میں نمایاں مقام رکھتی تھیں، ان کے شوہر بوڑ سنگھ اپنے عہد کے معروف شاعر تھے جن کے متعدد شعری مجموعے، پیام زندگی، پیامِ بیداری، نور و سرور، پیامِ حقیقت، نعرۂ حق، آوازِ حقیقت، عزم، چشمۂ زندگی شائع ہو کر مقبول ہوئے، اس علمی و ادبی ماحول نے بی۔ ڈی۔ کے شعری ذوق کو بھی جلا بخشا، وہ خوش فکر شاعرہ تھیں اور اردو کے ساتھ فارسی زبان میں بھی شعر کہتی تھیں، نعت گوئی سے بھی انہیں شغف تھا اور ان کے نعتیہ کلام میں حضرت محمد رسولِ اللہ سے والہانہ عقیدت اور خلوصِ محبت کا دلنشیں اظہار ملتا ہے۔