Font by Mehr Nastaliq Web
Dr. Tahir-ul-Qadri's Photo'

ڈاکٹر طاہرالقادری

1951 | کناڈا

معروف عالمِ دین، محقق، مصنف اور بانیِ تحریکِ منہاج القرآن ہیں، جنہوں نے تعلیم، تصوف، بین المسالک ہم آہنگی اور سماجی اصلاح کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

معروف عالمِ دین، محقق، مصنف اور بانیِ تحریکِ منہاج القرآن ہیں، جنہوں نے تعلیم، تصوف، بین المسالک ہم آہنگی اور سماجی اصلاح کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا تعارف

اصلی نام : محمد طاہرالقادری

پیدائش : 19 Feb 1951 | جھنگ, پنجاب

ڈاکٹر طاہر القادری 19 فروری 1951ء کو جھنگ، پنجاب میں پیدا ہوئے، آپ معروف عالمِ دین، محقق، خطیب، مصنف، ماہرِ قانون اور تحریکِ منہاج القرآن کے بانی ہیں، آپ نے دینی علوم کے ساتھ جدید تعلیم حاصل کی اور فقہ، حدیث، تصوف اور اسلامی قانون میں نمایاں علمی مقام حاصل کیا، 1980ء میں آپ نے تحریکِ منہاج القرآن کی بنیاد رکھی، جس کا مقصد قرآن و سنت کی تعلیمات کا فروغ، تعلیمی بیداری، بین المسالک ہم آہنگی اور سماجی اصلاح تھا، آپ منہاج یونیورسٹی لاہور، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور متعدد تعلیمی و رفاہی اداروں کے بھی بانی ہیں، 1989ء میں آپ نے پاکستان عوامی تحریک قائم کی اور سیاسی و انتخابی اصلاحات، انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کیا، ڈاکٹر طاہر القادری اردو، عربی اور انگریزی کے کثیرالتصانیف مصنف ہیں، ان کی نمایاں تصانیف میں عرفان القرآن، سیرت الرسول، میلاد النبی اور اسلام اور جدید سائنس شامل ہیں، تصوف میں آپ سلسلۂ قادریہ سے وابستہ ہیں اور تزکیۂ نفس، اخلاقی اصلاح اور شریعت کی پابندی پر زور دیتے ہیں، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف آپ کا مفصل فتویٰ عالمی سطح پر معروف ہوا، جس میں خودکش حملوں اور شدت پسندی کو غیر اسلامی قرار دیا گیا، علمی، دعوتی، تعلیمی اور سماجی خدمات کے باعث آپ عصرِ حاضر کی اہم اسلامی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے