Sufinama
noImage

غلام ہمدانی مصحفی

1751 - 1824 | لکھنؤ, بھارت

اٹھارہویں صدی کے بڑے شاعروں میں شامل، میرتقی میر کے ہم عصر

اٹھارہویں صدی کے بڑے شاعروں میں شامل، میرتقی میر کے ہم عصر

غلام ہمدانی مصحفی کا تعارف

تخلص : 'مصحفی'

اصلی نام : غلام ہمدانی

پیدائش :امروہہ, اتر پردیش

وفات : لکھنؤ, اتر پردیش, بھارت

مصحفیؔ اردو میں ٹکسالی شاعری کے جتنے امام گزرے ہیں ۔ میرؔ دردؔ وغیرہ کے سلسلے میں یہ آخری بزرگ تھے جنہوں نے قدیم محاورات برقرار کھے ۔ انشاءؔ اور جرأت وغیرہ کے مقابلے میں قدامت کا علم بند رکھا ۔ کثرت مشق سے کلام پر قدرت کامل حاصل تھی ۔ غرض کہ قدما میں سے ہر ایک کے انداز پر ان کے یہاں کلام موجود ہے یہ ایک طرف تو ان کی قادر الکلامی کی دلیل ہے ۔ دوسری طرف ان کی طبیعت کی کمزروی کہ خود انہوں نے اپنا کوئی رنگ نہیں چھوڑا یہ بہروپ ہی ان کا روپ قرار پاتا۔اگر وہ دوسروں کا روپ بھی پوری کامیابی سے بھرسکتے وہ تو صرف دوسروں کی جھلک دکھاتے ہیں ان میں سما نہیں سکتے یہ صحیح ہے کہ ان کی طبیعت یاس و حرماں کی طرف مائل ہے اور اسی لیے میرؔ کی جھلک ان کے یہاں نظر آتی ہے لیکن یہ محض جھلک ہے میرؔ کی سی گہرائی نہیں۔ اسی طرح ہر ایک کا رنگ دکھانے کی کوشش کی ہے پوری طرح نباہنے کی نہیں ۔محض تھوڑی دور ہر ایک راہ رو کے ساتھ چلتے ہیں طبیعت میں کچھ حسن پرستی بھی تھی ۔ لکھنؤ میں نور کے بقعے نظر آئے تو کلام میں عاشقانہ وار داتوں کے علاوہ محبوب کے حسن کا عکس بھی پیش کرنے لگے یہی خارجیت تھی جو آگے چل کر اپنی انتہا پر پہونچ کر لکھنویت کے نام سے موسوم ہوئی ۔ کثرت مشق پر گوئی اور فروخت کردینے کے باعث ان کا کلام جو کچھ باقی رہ گیا ہے اس میں پھس پھسے اشعار زیادہ ہیں ۔ عجیب اتفاق کہ قدرت نے انشاؔ اور ان کو ہم عصر بنا کر معرکہ آرا کیا ۔ انشاؔ قواعد کی راہ سے کتراتے چلتے تھے ۔ یہ ٹکسالی شاعری کے قواعد کے باہر قدم نکالنا گناہ عظیم سمجھتے تھے ۔ ایک کے یہاں جوش تخلیق نے وہ گرما گرمی دکھائی کہ لہلاتے باغ رونما کردیے لیکن باغ بے سلیقہ ہے محض مصحفیؔ کا باغ اتنا با سلیقہ ہے کہ لطف و اثر مفقود ہوگیا ہے ۔ زیادہ تعداد اشعار کی اسی استادانہ بے اثر داخلیت کی ہے کلام کا نمونہ یہ ہے سنگلاخ زمینیں اختیار کرنا (جیسا کہ اوپر مذکور ہوا) اس زمانے کا محک استادی کا تھا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے