گستاخ بخاری کا تعارف
سید منیر حسین گستاخ بخاری ان خوش نصیب افراد میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے گلے میں غلامیِ رسول کا طوق ڈال رکھا ہے، ان کی شاعری میں جہاں روایتی نعتیہ رنگ کی جھلک نمایاں ہے، وہیں جدتِ اظہار کی خوشگوار آمیزش بھی دکھائی دیتی ہے جو ان کے کلام کو ایک منفرد وقار عطا کرتی ہے۔