Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

حفیظ اللہ جہانگیری

1932 - 2001 | ملتان, پاکستان

حفیظ اللہ جہانگیری کے صوفی اقوال

باعتبار

بحث و مباحثہ سے پرہیز کریں۔

محض عبادت کی غرض سے ریاضت کرے کیوں کہ یہ اؤلیا کا منصب ہے۔

مرید کو چاہیے کہ ہر حالت میں صدق اختیار کرے۔

صداقت کو اپنا شعار بنائے کیوں کہ صدیقوں کا مرتبہ بلند ہے۔

اتفاق پیدا کرنے کا بہترین طریقہ اپنے کو دوسروں سے کم تر سمجھنا ہے۔

موت کا ہر وقت خیال رکھے۔

تجارت یا محنت کچھ نہ کچھ کرے اس کے بعد توکل پر گامزن ہو جائے۔

کدورت سے سینہ کو صاف رکھے، بندگانِ خدا کو غلام سمجھے، مخدوم بننے کا خیال بھی دل میں نہ لائے، اپنے پیر سے رابطہ رکھے، جس قدر مضبوط پیر کی گرفت ہوگی اسی طرح فائدہ ہوگا۔

دنیا کا خیال دل میں نہ لائے کہ دنیا کیا ہے۔

کم بولنے، کم کھانے اور کم سونے کی عادت ڈالیے۔

ہر حال میں اپنے پیرانِ عظام کی ظاہر و باطن پیروی اور احکام پر عمل کرے۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

بولیے