Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
noImage

ہمدمؔ عظیم آبادی

1918 | کراچی, پاکستان

عطا کاکوی کے شاگرد

عطا کاکوی کے شاگرد

ہمدمؔ عظیم آبادی کا تعارف

تخلص : 'ہمدم'

اصلی نام : سید احمد سہیل رضوی

پیدائش : 01 Dec 1918 | پٹنہ, بہار

وفات : سندھ, پاکستان

سید احمد سہیل رضوی نام اور ہمدم تخلص تھا۔ آپ مولوی سید محمد عرف چھیدی کے فرزند تھے۔ تاریخ پیدائش 25 دسمبر 1918ء ہے۔ اردو فارسی اور دینیات کی تعلیم گھر پر مکمل کرنے کے بعد آپ گورنمنٹ ہائی اسکول پٹنہ سیٹی سے میٹرک سکنڈ ڈویزن میں پاس کیا ۔ آئی ایس سی میں بھی سکینڈ ڈویزن سے کامیاب ہوئے۔ 1953ء میں میڈیکل کالج پٹنہ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ 1953ء سے 1962ء تک پٹنہ کے سرکاری نیم سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل آفیسر رہے اور 23 جولائی 1967ء کو مع اہل وعیال کراچی چلے گئے۔ مزاج بچپن سے ہی شاعرانہ تھا اور گھر کا ماحول بھی علمی و ادبی تھا۔ شاعری میں دو گرامی اساتذہ ثاقب عظیم آبادی اورعطا کاکوی سے شرف تلمذ حاصل تھا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے