Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

حقیر آستانی

- 1989 | ریاستہائے متحدہ امریکہ

ممتاز ماہرِ معاشیات، شاعر اور نعت گو تھے۔

ممتاز ماہرِ معاشیات، شاعر اور نعت گو تھے۔

حقیر آستانی کا تعارف

تخلص : 'حقیر'

اصلی نام : کشور چندرسین

پیدائش :سرگودھا, پنجاب

ڈاکٹر کشور چندسین حقیر آستانی سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے قصبہ میانی میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے ممبئی کا رخ کیا اور ممبئی یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کی ڈگری امتیازی حیثیت کے ساتھ حاصل کی، وہ اس جامعہ کے گولڈ میڈلسٹ بھی رہے، زمانۂ طالب علمی میں سینٹ زیویئرز کالج سے وابستگی کے دوران انہیں علامہ اقبال اردو اسکالرشپ سمیت متعدد علمی اعزازات اور انعامات سے نوازا گیا، مزید اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے وہ امریکہ گئے جہاں معاشیات ہی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، تعلیم کی تکمیل کے بعد تدریس اور تحقیق کو اپنا میدانِ عمل بنایا، انہوں نے سات برس ممبئی یونیورسٹی میں بحیثیتِ پروفیسر خدمات انجام دیں جبکہ دو برس شکاگو میں وزیٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے تدریسی فرائض سر انجام دیے، اس کے علاوہ امریکہ میں مختلف علمی اور انتظامی عہدوں پر بھی تقریباً پانچ برس تک خدمات انجام دیتے رہے، معاشیات کے میدان میں ان کی متعدد علمی تصانیف شائع ہوئیں، تاہم علمی مصروفیات کے باوجود ان کا ذوقِ شعر ہمیشہ برقرار رہا، ان کے شعری مجموعے "افکارِ گریزاں" اور "خبط و ضبط" اہلِ ادب میں پسند کیے گئے، ان کا نعتیہ کلام بھی "افکارِ گریزاں" میں شامل ہے جس میں عشقِ رسولِ اکرم اور والہانہ عقیدت کا خوب صورت اظہار ملتا ہے، اپریل 1989ء میں ان کا انتقال ہوا۔

موضوعات

Recitation

بولیے