Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

ہمت رائے شرما

1919 | سیالکوٹ, پاکستان

ناروال کے کثیرالجہت ادیب، مصور، افسانہ نگار اور شاعر تھے، متعدد زبانوں پر دسترس رکھتے تھے، فلمی دنیا اور سرکاری خدمات سے وابستہ رہے اور نعتیہ شاعری میں بھی جذباتِ عقیدت کا اظہار کیا۔

ناروال کے کثیرالجہت ادیب، مصور، افسانہ نگار اور شاعر تھے، متعدد زبانوں پر دسترس رکھتے تھے، فلمی دنیا اور سرکاری خدمات سے وابستہ رہے اور نعتیہ شاعری میں بھی جذباتِ عقیدت کا اظہار کیا۔

ہمت رائے شرما کا تعارف

اصلی نام : ہمت رائے شرما

پیدائش :سیالکوٹ, پنجاب

ہمت رائے شرما 23 نومبر 1919ء کو ناروال، سیالکوٹ کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے، ابتدا میں اردو اور فارسی کی تعلیم حاصل کی اور امرتسر سے میٹرک کا امتحان پاس کیا، بعد ازاں کلکتہ کا رخ کیا اور فلمی دنیا سے وابستہ ہوگئے، وہ اعلیٰ پایے کے مصور بہترین افسانہ نگار اور خوش فکر شاعر ہونے کے ساتھ صنائعِ لفظی و معنوی کے استاد اور علمِ بیان کے ماہر تھے، اردو، فارسی، ہندی، انگریزی، پنجابی، بنگالی، گجراتی اور مراٹھی زبانوں پر بھی دسترس رکھتے تھے، ہندوستانی کلاسیکی موسیقی سے گہرا شغف تھا اور پلے بیک سنگر کی حیثیت سے متعدد فلموں کے لیے گیت بھی گائے، جبکہ اداکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، محکمۂ اطلاعات و نشریات، حکومتِ ہند میں مختلف ممتاز عہدوں پر خدمات انجام دیں، شعر و ادب سے گہری وابستگی رکھتے تھے اور نعتیہ شاعری میں بھی اپنے جذباتِ عقیدت کو شعری پیکر عطا کیا۔

موضوعات

Recitation

بولیے