Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

ابراہیم گاذرانی

فارس, ایران

ابراہیم گاذرانی کے صوفی اقوال

جو عاقبت کے عمل سے دنیا طلب کرتا ہے، اس کی آبرو جاتی رہتی ہے۔

خدا کا دوست دنیا کا دوست ہرگز نہیں ہو سکتا۔

کسی کے ساتھ بدی مت کر کیوں کہ اگر اس کے پاس بدلہ لینے کی طاقت نہ ہوگی تو خدا کسی اور کو مقرر کرے گا کہ وہ تجھ سے اس کا بدلہ لے۔

جو بغیر خدا کے دنیا کی عزت کا طلب گار ہوگا وہ مرنے سے پہلے اپنی ذلت دیکھ لے گا۔

تین شخص فلاح نہیں پا سکتے، اول بخیل، دوم کاہل اور سوم ملول۔

اہلِ دنیا متاعِ دنیا کو دوست رکھتے ہیں اور میں ذکرِ خدا اور قرآن پاک کو دوست رکھتا ہوں۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

بولیے