Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

الہ بخش خاں

پشاور, پاکستان

سلسلۂ چشتیہ سے وابستہ نعت گو شاعر تھے، "مولانا" تخلص کرتے اور خواجہ محمود تونسوی کے شاگرد تھے، ان کی معروف تصنیف ’’ذخیرۂ نعت‘‘ ہے۔

سلسلۂ چشتیہ سے وابستہ نعت گو شاعر تھے، "مولانا" تخلص کرتے اور خواجہ محمود تونسوی کے شاگرد تھے، ان کی معروف تصنیف ’’ذخیرۂ نعت‘‘ ہے۔

الہ بخش خاں کا تعارف

تخلص : 'مولانا'

اصلی نام : الہ بخش خاں

پیدائش :پشاور, خیبر پختونخوا

الٰہ بخش خاں پشاوری ان اہلِ دل اور اصحابِ قلم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے عشقِ رسول، ذوقِ تصوف اور شعری لطافت کو یکجا کرکے اپنے لیے ایک منفرد مقام پیدا کیا، آپ کا تعلق سلسلۂ چشتیہ سے تھا اور روحانی ذوق و شوق نے آپ کی پوری زندگی کو اپنے رنگ میں رنگ دیا تھا، علم و عرفان، محبتِ نبوی اور خدمتِ دین آپ کی شخصیت کے نمایاں اوصاف تھے، شعر و ادب کے میدان میں آپ ’’مولانا‘‘ تخلص اختیار فرماتے تھے، آپ کو فنِ شاعری میں جلا اور پختگی اپنے عہد کے معروف شاعر خواجہ محمود تونسوی کی شاگردی سے حاصل ہوئی، ان کی تربیتِ سخن نے آپ کے شعری ذوق کو نکھارا اور آپ کے کلام میں عشق و عقیدت کے وہ رنگ پیدا کیے جو اہلِ ذوق کے لیے باعثِ کشش بن گئے، الٰہ بخش خاں پشاوری کی ادبی یادگاروں میں ’’ذخیرۂ نعت‘‘ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے