Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Imam Bakhsh Nasikh's Photo'

امام بخش ناسخؔ

1772 - 1838

دبستان لکھنؤ کے ممتاز شاعر

دبستان لکھنؤ کے ممتاز شاعر

امام بخش ناسخؔ کا تعارف

تخلص : 'ناسخ'

اصلی نام : امام بخش

پیدائش : 01 Apr 1772 | فیض آباد, اتر پردیش

وفات : 01 Aug 1838

شیخ امام بخش کی پیدائش 10 اپریل 1772ء کو فیض آباد میں ہوئی اور وہیں پروان چڑھے۔ ان کے والد کا نام شیخ خدا بخش لاہوری تھا۔ ورزش کا شوق تھا۔ انہوں نے شادی نہیں کی۔ محمد حسین آزاد کے بقول " ناسخ کو تین ہی شوق تھے، کھانا، ورزش کرنا اور شاعری کرنا اور یہ تینوں شوق جنون کی حد تک تھے" فیض آباد کے ایک امیر محمد تقی کو ایسے بانکوں کی سرپرستی کا شوق تھا لہذا محمد تقی نے ان کو ملازم رکھا لیا اور ناسخ ان کے ساتھ لکھنؤ آ گئے۔ ایک رئیس میر کاظم علی سے منسلک ہو گئے جنھوں ناسخ کو اپنا بیٹا بنا لیا۔ ان کے انتقال پراچھی خاصی دولت ناسخ کے ہاتھ آئی۔ انھوں نے لکھنؤ میں بود و باش اختیار کر لی اورزندگی فراغت سے بسر کی۔ ناسخ کسی کے باقاعدہ شاگرد نہیں تھے۔ انہیں لکھنؤ کے اولین شعرا میں شمار کیا جاتا ہے۔ ناسخ نے زیادہ تر غزلیں ہی کہی ہیں۔ انہوں نے ایک مثنوی بھی لکھی ہے اور بہت سارے قطعات تاریخ بھی لکھے ہیں۔ لفظوں کی صحت اور اصول شاعری کا بہت خیال کرتے تھے۔ 16 اگست 1838ء کو لکھنو میں ان کاانتقال ہوا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے