Font by Mehr Nastaliq Web
Imam Hussain's Photo'

امام حسین

626 - 680 | مدینہ, سعودیہ عربیہ

حضرت محمد رسول اللہ کے نواسے، حضرت علی مرتضیٰ اور حضرت فاطمہ زہرا کے فرزند تھے، 4 ہجری میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور 10 محرم 61 ہجری کو کربلا میں حق، انصاف اور حریت کی خاطر شہید ہوئے۔

حضرت محمد رسول اللہ کے نواسے، حضرت علی مرتضیٰ اور حضرت فاطمہ زہرا کے فرزند تھے، 4 ہجری میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور 10 محرم 61 ہجری کو کربلا میں حق، انصاف اور حریت کی خاطر شہید ہوئے۔

امام حسین کا تعارف

اصلی نام : حسین بن علی

پیدائش : 11 Jan 626 | مدینہ

وفات : 10 Oct 680 | محافظہ کربلا, عراق

رشتہ داروں : امام حسن (بھائی), حضرت علی (والد), امام محمد باقر (پوتا)

امام حسین تاریخِ انسانیت کے ان عظیم کرداروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے عمل سے حق اور حریت کو نئی معنویت عطا کی، آپ حضرت علی مرتضیٰ اور حضرت فاطمہ زہرا کے فرزند اور حضرت محمد رسول اللہ کے نواسے تھے، آپ کی ولادت 5 شعبان 4 ہجری کو مدینہ منورہ میں ہوئی، جہاں آپ نے علم، اخلاق اور شرافت کی فضا میں پرورش پائی، آپ کی شخصیت میں وقار، حلم، سخاوت اور بے مثال جرأت نمایاں تھی، جب اقتدار اور اصول کے درمیان انتخاب کا وقت آیا تو آپ نے اصولوں کو ترجیح دی، اسی مقصد کے تحت آپ نے مدینہ سے مکہ اور پھر کربلا کا سفر اختیار کیا، 10 محرم 61 ہجری کو کربلا کے میدان میں آپ نے اپنے اہلِ خانہ اور رفقا کے ساتھ جان کا نذرانہ پیش کیا مگر ظلم کے سامنے سر نہ جھکایا، آپ کی شہادت محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ آزادیِ ضمیر، انصاف اور انسانی وقار کی دائمی علامت بن گئی، اسی لیے امام حسین کا نام آج بھی ہر اس دل میں زندہ ہے جو سچائی، عزت اور حریتِ فکر کو زندگی کی اصل قدر سمجھتا ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے