Font by Mehr Nastaliq Web
Imam Musa Kazim's Photo'

امام موسیٰ کاظم

745 - 799 | بغداد, عراق

اہلِ بیتِ اطہار کے ساتویں امام، امام جعفر صادق کے فرزند اور امام محمد باقر کے پوتے تھے، آپ 128 ہجری میں مقامِ ابواء میں پیدا ہوئے، علم، عبادت، حلم اور تقویٰ کے باعث ممتاز مقام رکھتے تھے اور کاظم کے لقب سے مشہور ہوئے، آپ کا وصال 183 ہجری میں بغداد میں ہوا، جبکہ آپ کا مزار کاظمین میں واقع ہے۔

امام موسیٰ کاظم کا تعارف

اصلی نام : موسیٰ

پیدائش : 08 Nov 745 | مدینہ

وفات : 31 Aug 799 | دوسرا, عراق

رشتہ داروں : امام جعفر صادق (والد), امام محمد باقر (دادا), امام علی رضا (بیٹا)

امام موسیٰ کاظم اہلِ بیتِ اطہار کے ساتویں امام، امام جعفر صادق کے فرزند اور امام محمد باقر کے پوتے تھے، آپ کی ولادت 128 ہجری میں مقامِ ابواء، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ہوئی، آپ نے اپنے والدِ گرامی سے علم، حکمت اور روحانیت کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور اپنے عہد کے ممتاز عالم، عابد اور صاحبِ تقویٰ بنے، حلم، بردباری اور غصے پر قابو پانے کی غیر معمولی صفت کے باعث آپ کاظم کے لقب سے مشہور ہوئے، آپ کی زندگی عبادت، زہد، خدمتِ خلق اور اخلاقِ حسنہ کا حسین امتزاج تھی، روایت ہے کہ آپ رات کی تاریکی میں ضرورت مندوں کی خاموشی سے مدد فرمایا کرتے تھے، اس لیے آپ کو سخاوت اور دردمندی کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے، علمی و روحانی عظمت کے باعث آپ اپنے زمانے میں اہلِ علم اور اہلِ دل کے لیے مرجع کی حیثیت رکھتے تھے، 183 ہجری میں بغداد میں آپ کا وصال ہوا، آپ کا مزار کاظمین میں واقع ہے جہاں آج بھی عقیدت مند حاضر ہو کر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، آپ کی حیاتِ مبارکہ صبر، حلم، عبادت اور خدمتِ انسانیت کا ایسا روشن باب ہے جو ہر دور میں اہلِ دل کے لیے مشعلِ راہ رہا ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے