Font by Mehr Nastaliq Web
Iqbal Azeem's Photo'

اقبال عظیم

1913 - 2000 | کراچی, پاکستان

ممتاز شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم تھے، وہ ڈھاکہ اور چٹاگانگ کالج میں شعبۂ اردو کے صدر رہے اور اردو زبان و ادب کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا، ان کے معروف شعری مجموعوں میں سات ستارے، چراغِ آخرِ شب، محاصل اور فاصلوں کو تکلف شامل ہیں۔

ممتاز شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم تھے، وہ ڈھاکہ اور چٹاگانگ کالج میں شعبۂ اردو کے صدر رہے اور اردو زبان و ادب کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا، ان کے معروف شعری مجموعوں میں سات ستارے، چراغِ آخرِ شب، محاصل اور فاصلوں کو تکلف شامل ہیں۔

اقبال عظیم کا تعارف

تخلص : 'اقبال'

اصلی نام : اقبال عظیم

پیدائش :میرٹھ, اتر پردیش

وفات : سندھ, پاکستان

اقبال عظیم 1913ء میں پیدا ہوئے، ان کا عہد برصغیر کی سیاسی، سماجی اور تہذیبی تبدیلیوں کا عہد تھا، تعلیم کے شعبے سے ان کا تعلق نہایت مضبوط اور فعال رہا، وہ ڈھاکہ کالج اور چٹاگانگ کالج کے شعبۂ اردو کے صدر کے منصب پر فائز رہے، تدریس کے میدان میں انہوں نے نہ صرف اردو زبان و ادب کی تعلیم دی بلکہ طلبہ میں ادبی ذوق، فکری بالیدگی اور زبان کی محبت بھی پیدا کی، اقبال عظیم کی ادبی زندگی کا ایک اہم پہلو ان کی شعری سرگرمیاں تھیں، وہ ڈھاکہ کے مشاعروں میں باقاعدگی سے شریک ہوتے اور اپنی دل نشیں شاعری کے ذریعے سامعین کے دلوں کو مسخر کر لیتے تھے، ان کی تصنیفی خدمات بھی نہایت اہم ہیں، ان کے شعری مجموعوں میں ’’سات ستارے‘‘، ’’چراغِ آخرِ شب‘‘، ’’محاصل‘‘ اور ’’فاصلوں کو تکلف‘‘ کو خصوصی شہرت حاصل ہوئی، اقبال عظیم کا شمار ان ادیبوں اور شاعروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اردو زبان کی آبیاری ایسے خطے میں کی جہاں لسانی اور تہذیبی تنوع اپنی پوری رنگا رنگی کے ساتھ موجود تھا، 2000ء میں یہ درخشاں ادبی ستارہ افقِ ادب سے غروب ہوگیا۔

موضوعات

Recitation

بولیے