Font by Mehr Nastaliq Web
Iqbal Najmi's Photo'

اقبال نجمی

1953 | قصور, پاکستان

اردو اور پنجابی کے ممتاز شاعر ہیں، آپ نے حمد، نعت، منقبت اور اسلامی ادب میں نمایاں خدمات انجام دیں، پنجابی کافیوں میں صوفیانہ فکر نمایاں ہے، جبکہ پریم دے دھاگے اور دل نہیں مانتا آپ کی معروف تصانیف ہیں۔

اردو اور پنجابی کے ممتاز شاعر ہیں، آپ نے حمد، نعت، منقبت اور اسلامی ادب میں نمایاں خدمات انجام دیں، پنجابی کافیوں میں صوفیانہ فکر نمایاں ہے، جبکہ پریم دے دھاگے اور دل نہیں مانتا آپ کی معروف تصانیف ہیں۔

اقبال نجمی کا تعارف

تخلص : 'نجمی'

اصلی نام : محمد اقبال حسین

پیدائش : 04 Jan 1953 | قصور, پنجاب

اقبال حسین نجمی 4 جنوری 1953ء کو قصور کے قصبہ مدر چک پتوکی میں پیدا ہوئے، انہوں نے اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا، ان کا قلم حمد، نعت، منقبت، سیرتِ نبوی اور اسلامی ادب کے مختلف موضوعات پر یکساں روانی اور اثر آفرینی کے ساتھ رواں رہا، انہوں نے متعدد کتابیں تصنیف و ترتیب دیں جن میں عشقِ الٰہی، محبتِ رسول، اخلاقی اقدار اور اسلامی تعلیمات کو نہایت دل نشیں انداز میں پیش کیا گیا ہے، پنجابی شاعری میں اقبال حسین نجمی کو بالخصوص صنفِ کافی سے گہرا شغف حاصل ہے، ان کی کافیوں میں عشقِ حقیقی، انسانی اخوت، اخلاقی تطہیر اور صوفیانہ وارداتوں کا اظہار نہایت دل آویز پیرائے میں ملتا ہے، اس اعتبار سے ان کا کلام پنجاب کی صوفیانہ شعری روایت سے ایک مضبوط رشتہ استوار کرتا ہے، ان کی ادبی تصانیف میں ’’پریم دے دھاگے‘‘ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے جو پنجابی شاعری کا ایک دل کش مجموعہ ہے، اسی طرح ’’دل نہیں مانتا‘‘ ان کی اردو شاعری کا ایک اہم مجموعہ ہے، جس میں انسانی جذبات، قلبی کیفیات اور فکری احساسات کو خوب صورت شعری قالب میں ڈھالا گیا ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے