جعفر رومی کا تعارف
آپ سید نعمت اللہ ولی کے احفاد میں سے تھے، آپ نے سید لطف اللہ بلگرامی سے فقر، قناعت، پرہیزگاری اور تصوف کا علم حاصل کیا، اوآخر عمر میں لکھنؤ میں سکونت اختیار کی اور یہیں 1154ء میں فوت ہوئے، ان کے دیوان کا ایک نسخہ رضا لائبریری، رامپور میں موجود ہے۔