Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

کمال خجندی

1321 - 1400 | تبریز, ایران

فارسی کے نامور صوفی شاعر تھے، اصل وطن خجند اور مستقل قیام تبریز میں رہا، امیر حسن علا سجزی کے تتبع میں شعر کہتے تھے اور حافظ شیرازی سے مراسلت بھی رہی۔

فارسی کے نامور صوفی شاعر تھے، اصل وطن خجند اور مستقل قیام تبریز میں رہا، امیر حسن علا سجزی کے تتبع میں شعر کہتے تھے اور حافظ شیرازی سے مراسلت بھی رہی۔

کمال خجندی کا تعارف

تخلص : 'کمال'

پیدائش :خجند, سغد

وفات : تبریز, مغربی آذربایجان, ایران

کمال کا اصل وطن خجند تھا، تاہم انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ تبریز میں گزارا، وہ میران شاہ بن تیمور لنگ کے عہد کے ممتاز صوفیہ میں شمار ہوتے تھے، جامی نے ان کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ شاعری کو محض ذریعۂ معاش اور پردۂ حال کے طور پر اختیار کیے ہوئے تھے، تاہم فنِ سخن میں انہیں غیر معمولی مہارت حاصل تھی، خصوصاً امثال کے برمحل استعمال اور مختصر بحور میں شعر کہنے کے فن میں وہ یدِ طولیٰ رکھتے تھے، کمال اپنے اسلوبِ شاعری میں حسن دہلوی کی پیروی کرتے تھے اور ان کے کلام کا گہرا تتبع کرتے تھے، اسی بنا پر بعض اہلِ ادب ازراہِ مزاح انہیں ’’دزدِ حسن‘‘ کے لقب سے یاد کرتے تھے، ان کی ادبی عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے اور حافظ شیرازی کے درمیان باقاعدہ مراسلت اور علمی و ادبی تبادلۂ خیال رہا، کمال نہ صرف ایک صاحبِ طرز شاعر تھے بلکہ تصوف اور روحانیت کے میدان میں بھی بلند مقام رکھتے تھے، ان کی شخصیت علم، عرفان اور فنِ شاعری کا حسین امتزاج تھی، انہوں نے اپنے عہد کی ادبی اور صوفیانہ روایت کو جلا بخشی اور فارسی ادب میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا، 803 ہجری میں ان کا انتقال ہوا۔

Recitation

بولیے