کامل القادری کا تعارف
تخلص : 'کامل'
پیدائش : 05 Jul 1932 | بہار
وفات : 02 Jul 1982 | سندھ, پاکستان
رشتہ داروں : سیماب اکبرآبادی (مرید)
کامل القادری صوبہ بہار کے ایک معزز رئیس اور علمی گھرانے میں پیدا ہوئے، آپ کے والد کا نام حضرت شاہ فتح الجبار قادری ہے، ابتدائی تعلیم گھر میں حاصل کی اور پھر مسلم اکیڈمی (جھریا) میں داخل ہوئے اور بعد ازاں مسلم یونیورسٹی (علی گڑھ) کے اسکول میں پڑھنے چلے گئے یہاں نواب دادو کی کوٹھیوں میں مقیم تھے، دور طالب علمی میں آپ بہترین مقرر اور شاعر کی حیثیت سے ابھرے اور سیماب اکبرآبادی سے اصلاح لینی شروع کی، آپ پرفیسر اختر انصاری کے رومانوی اسکول سے متاثر تھے اور وہ آپ کے اردو ادب کے استاد بھی تھے، آپ کی فطرت میں غریب لوگوں سے ہمدردی تھی اس لئے آپ نے اشتراکی آدرش کو اختیار کیا اور ترقی پسند تحریک میں شمولیت حاصل کی، انگریزی استعمار کے خلاف آزادی کی جدوجہد میں بھی حصہ لیتے تھے، اوائل جوانی ہی میں مھاتما کرم چند گاندھی پر ایک کتاب بھی لکھی تھی، آپ علی گڑھ یونیورسٹی سے ممبئ کے سدھارتھ کالج میں منتقل ہوگئے اور وہاں آپ کے جوہر کھلے آپ نے ترقی پسند تحریک کے ساتہ ساتھ کمیونسٹ پارٹی کے آفس سکیرٹری اور مسلم لیگ کی ذیلی طلبا، تنظیم مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن میں عہدے دار مقرر ہوکر آزادیٔ پاکستان کی تحریک میں شامل ہوگئے۔