Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

کوکب حیدرآبادی

ریاستہائے متحدہ امریکہ

حمد گوئی کے لیے معروف ہیں، ان کی حمدیہ کتاب ’’ذوالجلال‘‘ اور شعری مجموعے ’’نشاطِ عشق‘‘، ’’فردوسِ بریں‘‘ اور ’’عشاقِ فردا‘‘ شائع ہو چکے ہیں۔

حمد گوئی کے لیے معروف ہیں، ان کی حمدیہ کتاب ’’ذوالجلال‘‘ اور شعری مجموعے ’’نشاطِ عشق‘‘، ’’فردوسِ بریں‘‘ اور ’’عشاقِ فردا‘‘ شائع ہو چکے ہیں۔

کوکب حیدرآبادی کا تعارف

تخلص : 'کوکب'

اصلی نام : مصباح الدین

پیدائش :حیدرآباد, تلنگانہ

وفات : تلنگانہ, بھارت

مصباح الدین کوکب ایک طویل عرصے تک نیوجرسی، امریکہ میں مقیم رہے، انہوں نے اپنی عمرِ عزیز کا بیشتر حصہ ادب اور مذہب کے عمیق مطالعے اور مسلسل علمی و ادبی ریاضت کے لیے وقف کر دیا، ان کی شخصیت کا وہ نمایاں وصف جو انہیں دوسرے شعرا سے ممتاز کرتا ہے ان کی حمد گوئی ہے، ان کی کتاب ذوالجلال خالصتاً حمدیہ کلام پر مشتمل ہے، کوکب کے باطن میں ایک صوفی منش اور درویش صفت شاعر جلوہ گر ہے، جس کی جھلک ان کے پورے کلام میں نمایاں دکھائی دیتی ہے، ان کے چار ضخیم شعری مجموعے نشاطِ عشق، فردوسِ بریں، ذوالجلال اور عشاقِ فردا شائع ہوچکے ہیں، علاوہ ازیں ان  کی دو سی ڈیز بھی منظرِ عام پر آ چکی ہیں جن میں ایک ویڈیو سی ڈی اور دوسری آڈیو سی ڈی ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے