کوثر بریلوی کا تعارف
کوثر بریلوی کراچی کے معروف نعت گو شاعر تھے، 1938 میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام محمد فاروق تھا، جبکہ والد کا نام محمد شفیع تھا، شعر و ادب کی دنیا میں کوثر بریلوی کے قلمی نام سے شہرت حاصل کی، آپ کا شعری مجموعہ یہ تو کرم ہے ان کا ورنہ 1997ء میں شائع ہوا جو حمد، نعت اور مناقب پر مشتمل ہے، آپ کی نعتیہ شاعری نے برصغیر کے نعتیہ ادب میں نمایاں مقام حاصل کیا، بالخصوص یہ شعر۔
جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی مری اوقات نہیں ہے
یہ تو کرم ہے ان کا ورنہ مجھ میں تو ایسی بات نہیں ہے
اس قدر مقبول ہوا کہ اسی نے آپ کو عالمِ نعت کے ممتاز شعرا میں منفرد شناخت عطا کی، 23 ستمبر 2016ء کو آپ کا وصال ہوا، آپ کی تدفین شاہ فیصل کالونی، کراچی کے قبرستان میں عمل میں آئی۔