Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

خواجہ محمد پارسا

1338 - 1419 | مدینہ, سعودیہ عربیہ

خواجہ محمد پارسا کے صوفی اقوال

چوں کہ مردہ جسم کا زندہ کرنا اکثر لوگوں کے نزدیک بڑا اچھا کام سمجھا جاتا ہے، اہل اللہ ایسے زندہ کرنے سے منہ پھیر کر ’’روح‘‘ کے زندہ کرنے میں مشغول ہوگئے ہیں اور طالب کے مردہ دل کو زندہ کرنے کی طرف متوجہ ہوگئے ہیں، حقیقت میں مردہ جسم کو زندہ کرنا قلب کے زندہ کرنے کے مقابلہ میں اس چیز کے مثل ہے جو راستہ میں پھینک دی گئی ہو، کیوں کہ جسم کا زندہ کرنا چند روزہ ہی زندگی کا سبب ہے اور قلب کا زندہ کرنا ہمیشہ کی زندگی کا وسیلہ ہے، بلکہ ہم کہتے ہیں کہ اہل اللہ کا وجود حقیقت میں کرامات میں سے ایک کرامت ہے اور لوگوں کو حق کی طرف ان کی دعوت حق تعالیٰ کی رحمتوں میں سے ایک رحمت ہے اور مردہ دلوں کو زندہ کرنا بڑی نشانیوں میں سے ایک نشانی، اہل اللہ زمین والوں کے لیے امان اور زمانہ کے لیے غنیمت ہیں۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

بولیے