منظر علی عارفی کا تعارف
تخلص : 'منظر'
اصلی نام : منظر علی
سید منظر علی عارفی کا تعلق ایک ایسے معزز خانوادے سے ہے جو اسلامی اقدار سے گہری آگاہی رکھتا ہے، ان کے دل میں عشقِ رسول کی آتش نہاں ایک قیمتی سرمایہ کی صورت مؤجزن ہے، ان کے نعتیہ کلام میں شاہراہِ محبت کی وارداتیں نہایت عقیدت و محبت کے سادہ اور پُراثر اسلوب میں جلوہ گر ہوتی ہیں، ان کی نعتیہ شاعری تصنع اور مشکل پسندی سے پاک ہے اور بیشتر اشعار سہلِ ممتنع کے اعلیٰ نمونے پیش کرتے ہیں، تشبیہات، استعارات اور لفظیات کا نہایت خوشگوار اور متوازن اہتمام ان کے کلام کو مزید دلکش اور مؤثر بنا دیتا ہے۔