میر علی شیر قانعؔ کا تعارف
یہ اٹھارویں صدی کے نامور مؤرخ، شاعر اور صوفی تھے، 1140 ہجری میں سندھ کے ٹھٹھ میں سید عزت اللہ شیرازی کے گھر پیدا ہوئے، میاں نعمت اللہ کے مدرسہ میں تعلیم حاصل کی، ان سے میزان الصرف سے شرح ملا تک کی تعلیم حاصل کی، آخوند محمد شفیع اور مولوی مرزا جعفر شیرازی سے بھی علم حاصل کیا، بارہ سال کی عمر میں مشقِ سخن کی ابتدا کی، اس عمر میں آٹھ ہزار شعر کا دیوان مرتب کیا، ان کی تصانیف میں دیوان علی شیر، مثنوی قضا و قدر، مثنوی قضیۂ کامروپ اور نو آئین اختلاف کافی مشہور ہیں۔