میر منصور علی کا تعارف
تخلص : 'منصور'
اصلی نام : میر منصور علی
نام کی مناسبت سے ان کا تخلص منصور تھا، ان کے والد اسیر گڑھ کے قلعے کے داروغہ تھے اور وہ خود بھی اسی خاندانی خدمت پر فائز رہے، توکل اور قناعت ان کے مزاج کا نمایاں وصف تھا، جس کے باعث وہ صوفیہ اور مشائخ کی صحبت میں زیادہ وقت گزارتے تھے، رفتہ رفتہ وہ سلوک و معرفت کی منازل طے کرتے ہوئے ایک درویشِ کامل کے مرتبے تک پہنچ گئے، انتقال 1202ھ میں ہوا۔