میر رضی مشہدی کا تعارف
آپ کے والد کا نام ابو تراب تھا، ان کا کلام شیریں و دلنشیں ہے، اپنے طرز کے شاعر تھے، مغل بادشاہ شاہ جہاں کے عہد میں اپنے والد کے ساتھ ہندوستان آئے، حج بیت اللہ سے بھی شرف یاب ہوئے، شہزادہ دارا شکوہ سے بھی مراسم تھے، شہزادہ ان کا مداح تھا، 1072ء میں مشہد گیے، حکومت سے انہیں وظیفہ بھی ملتا تھا، 1076ء میں وفات پائی۔