Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

مزمل کمالی سلطانی

ایک سنجیدہ نعت گو شاعر ہیں جن کی شاعری عشقِ رسول، روحانی وابستگی اور قربِ مدینہ کے اثرات کی آئینہ دار ہے۔

ایک سنجیدہ نعت گو شاعر ہیں جن کی شاعری عشقِ رسول، روحانی وابستگی اور قربِ مدینہ کے اثرات کی آئینہ دار ہے۔

مزمل کمالی سلطانی کا تعارف

اصلی نام : محمد مزمل

حافظ محمد مزمل کمالی سلطانی ایک سنجیدہ فکر اور باوقار شاعر ہیں جنہوں نے اپنی شعری صلاحیتوں کو مذہبی ادب کے فروغ کے لیے وقف کر رکھا ہے، اگرچہ وہ غزل بھی نہایت سلیقے اور فنی مہارت کے ساتھ کہتے ہیں، تاہم ان کی شاعری کا اصل مرکز و محور حمد و نعت ہے، حمدِ باری تعالیٰ میں وہ عقیدت، خشوع اور روحانی کیفیت کو نہایت سادہ مگر مؤثر پیرائے میں پیش کرتے ہیں، جبکہ نعت گوئی میں ان کا فکر و فن ایک خاص انہماک اور وارفتگی کے ساتھ جلوہ گر ہوتا ہے، ان کی نعتیہ شاعری میں عشقِ رسول کی سچائی، جذبے کی پاکیزگی اور اظہار کی شائستگی نمایاں ہے، وہ روایتی عقیدت کو محض لفظی پیرائے تک محدود نہیں رکھتے بلکہ اسے ایک باطنی تجربے اور قلبی کیفیت کے طور پر پیش کرتے ہیں، ان کے اشعار میں مدینۂ منورہ کی روحانی فضا، حاضری کی تمنا اور نسبتِ رسول کا گہرا احساس بار بار ابھرتا ہے، جو قاری کو ایک خاص وجدانی کیفیت سے ہمکنار کرتا ہے، حافظ محمد مزمل کی زندگی کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ وہ ملازمت کے سلسلے میں طویل عرصے تک مدینۂ منورہ میں مقیم رہے، اس قربِ مدینہ نے ان کی شخصیت اور شاعری دونوں پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے