نافذ دہلوی کا تعارف
نافذ دہلوی اردو کے ان شعرا میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے دہلی کی کلاسیکی شعری روایت سے فیض حاصل کیا، ان کا اصل نام چھنومل تھا اور شعر و سخن میں بیخود دہلوی سے شرفِ تلمذ حاصل تھا، بیخود دہلوی کی صحبت اور اصلاح نے ان کے شعری ذوق کو جلا بخشی اور انہیں اردو کی معتبر روایت سے وابستہ کیا، دربار رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے۔