نند کشور یکتا کا تعارف
تخلص : 'یکتا'
اصلی نام : نند کشور
منشی نند کشور فتح پور ہنسوا کے رہنے والے تھے اور اردو کے ان ہندو شعرا میں شمار ہوتے تھے جن کے دل میں عشقِ رسول کی شمع فروزاں تھی، ''ہندو شعرا دربارِ رسول میں'' کے مرتب محمد محفوظ الرحمٰن کے مطابق "وہ عاشقِ رسول تھے، ان کی وارفتگی و عقیدت کا سب سے روشن مظہر ان کا نعتیہ کلام ہے، ان کی نعتوں میں محبتِ رسول کی وہ سچی کیفیت جلوہ گر ہوتی ہے جو مذہبی حدود سے بلند ہوکر عقیدت و احترام کی ایک عالم گیر روایت سے ہم آہنگ دکھائی دیتی ہے"